حج تمتع کے دوران اختیاری حالت میں طواف اور سعی وغیرہ کو وقوف عرفات اور مزدلفہ سے قبل انجام دینا جائز نہیں ہے ؛ لیکن حج مفردہ میں اور ان افراد کے لیے جو ان اعمال کو مقدم نہ کرنے کی صورت میں حرج کا شکار ہو سکتے ہیں ، اسی طرح بچوں اور خواتین کے لیے ان کا مقدم کرنا جائز ہے ۔