استفتائات » نمـاز »
اس شخص کو کیسے سجدہ بجا لانا چاہیے جو کمزوری کی وجہ سے کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو؟

اگر کوئی شخص کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو تو ضروری ہے کہ ہر ممکنہ حد تک سجدے کیلئے جھکے اور وہ مقام سجدہ کو (زمین) سے اس قدر بلند کر سکتا ہے کہ سجدہ ہو جائے اور واجب ہے کہ باقی اعضائے سجدہ اپنی جگہ(زمین) پر ہوں۔ ...

نمازوں کی قضا میں کس طریقے پر عمل کیا جائے؟

اگر قضا نمازیں ایک ہی دن سے مربوط ہوں تو ان کے درمیان ترتیب کی رعایت کرنا واجب ہے۔ پس اگر ایک دن کی مغرب و عشا کی نمازیں قضا ہو گئی ہوں تو ضروری ہے کہ پہلے نماز مغرب اور اس کے بعد نماز عشا کی قضا ...

کیا اس شخص کے لیے نافلہ نماز پڑھنا جائز ہے جس کے ذمہ واجب نمازوں کی قضا ہو ؟

جی ہاں ! جس مکلف کے ذمہ واجب نمازوں کی قضا ہو اس کے لیے نافلہ نمازیں پڑھنا جائز ہے ۔ ...

اگر بڑا بیٹا باپ سے پہلے فوت ہو جائے اور اس کے بعد باپ کا انتقال ہو جائے تو کیا باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا دوسرے بیٹے پر واجب ہے یا  اس سے ساقط ہو جائے گی؟

باپ کی وفات کے وقت جو بیٹا بڑا ہو اس پر واجب ہے کہ (باپ کے پابندِ صوم و صلاۃ ہونے کی صورت میں)باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا کرے خواہ پیدائش کے لحاظ سے وہ بڑا بیٹا شمار نہ ہوتا ہو  ۔ ...

وہ نمازیں جن کو بلند آواز سے یا آہستہ آواز سے پڑھنا ضروری ہے؛ کی قضا کس طرح بجا لائی جائےگی ؟

آپ یہ نماز، قضا شدہ نماز کی طرح ادا کریں؛  پس اگر وہ جہری نمازوں میں سے  ہے تو ضروری ہے کہ اس کی قضا میں بلند آواز سے قرائت کی جائے اور اگر اخفاتی نمازوں میں سے ہے تو اس کی قضا میں بھی آہستہ قرائت کرنا ضروری ہے۔ ...

کیا بڑے بیٹے پر باپ کی ان نمازوں اور روزوں کی قضا واجب ہے جن کو اس نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر ترک کیا تھا ؟

بڑے بیٹے پر اپنے باپ کی ان قضا نمازوں اور روزوں کو بجا لانا واجب ہے جو کسی شرعی عذر کی وجہ سے ترک ہوئے ہوں اور اس نے جان بوجھ کر ان کو قضا نہیں کیا لیکن اگر باپ نے جان بوجھ کر اور بغیر کسی شرعی ...

اگر شرعی فاصلہ کی رعایت کیے بغیر جمعہ کی دو نمازیں ایک ساتھ قائم ہوں تو ان کا حکم کیا ہو گا؟ کیا دونوں باطل ہوں گی اور ان کی جگہ نمازِ ظہر پڑھی جائے گی؟

یہاں چند صورتیں ہیں : الف ) اگر دونوں نمازیں تکبیرۃ الاحرام کے ساتھ بیک وقت شروع کی جائیں تو دونوں باطل ہوں گی ۔ ب) اگر ایک کو دوسری پر سبقت حاصل ہو خواہ وہ تکبیرۃ الاحرام کی حدت تک ہی کیوں نہ ہو تو جس نماز کو سبقت حاصل ہو ...

جمعہ کی دو نمازوں کے درمیان شرعی فاصلہ کتنا ہے ؟

  جمعہ کی دو نمازوں کے درمیان ایک فرسخ یا ساڑھے پانچ کیلومیٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے ۔ ...

عصرِ غیبت میں نماز جمعہ کے قیام اور اس میں شرکت کا کیا حکم ہے ؟

عصرِ غیبت میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کرنا واجب تخییری ہے اس سے مراد یہ ہے کہ جمعہ کے دن اگر نماز جمعہ کی شرائط موجود ہوں تو مکلّف کو اختیار حاصل ہے کہ نماز جمعہ یا نماز ظہر میں سے کسی ایک کو ادا کرے ...

"حد ترخص"، کہ جہاں سے مسافر پر قصر نماز لازم ہو جاتی ہے؛ کی مقدار کتنی ہے ؟

جواب : اگر مسافر شہر کے آخری گھروں اور ان کے اطراف میں رہائش پذیر افراد کی نگاہوں سے اوجھل ہو جائے یا وہ خود انہیں مزید نہ دیکھ پائے، تو اس کیلئے حد ترخص ثابت ہو جاتی ہے؛ خواہ شہر کے گھر اور عمارتیں اس کی نظروں ...

جناب عالی کے نزدیک شرعی وطن کی تعریف کیا ہے ؟ اور اگر کوئی شخص کسی شہر میں چھ ماہ سکونت اختیار کرے تو کیا وہ شہر اس کا وطن شمار ہو گا ؟

ہمارے نزدیک شرعی وطن کی چند  قسمیں ہیں : ۱)ایسا شہر جو کسی کا تاریخی وطن ہو یعنی جہاں اس کے والدین اور خاندان والے رہتے ہوں اور اس شخص کا محلِ ولادت بھی  ہو اسی طرح عرف میں اس شخص کو اس شہر کی طرف منسوب کیا جاتا ...