بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا حرام ہے ؛ پس اگر وہ شوہر کی اجازت اور بغیر کسی شرعی عذر کے گھر سے نکلتی ہے تو ناشزہ(نافرمان) محسوب ہوگی ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر حتی اس کے منع کرنے کے باجود تمام شرعی طور پر جائز کاموں کو انجام دینا حرام نہیں ہے ؛ جیسے مقدّس مقامات کی زیارت ، گھر والوں سے ملاقات یا پھر حصولِ علم کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا ، مگر اس صورت میں کہ جب یہ چیز شوہر کے شرعی حق میں مانع بن جائے۔