شراب مست کرنے والا مائع ہے جو صرف انگور سے لیا جاتا ہے لیکن دیگر مست کرنے والی مائع اور جامد اشیا جو انگور کے علاوہ کسی اور چیز سے لی جاتی ہیں پاک ہیں البتہ ان کا کھنا پینا جائز نہیں ہے۔ مائع الکحل اگر انگور ...
اگر جیلاٹین سبزیوں اور جڑی بوٹیوں سے یا ایسے حیوان سے لی گئی ہو جسے شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے ، پاک ہے اور اس کا استعمال جائز ہے ؛ لیکن اگر نجس حیوان سے لی گئی ہو تو اس کا استعمال حرام ہے۔ چونکہ ابھی ...
نہیں ، پیشاب سے اٹھنے والی بھاپ پاک ہے ...
اس رطوبت پر نجاست کا حکم جاری نہیں ہو گا مگر یہ کہ اس کی نجاست کا علم ہو اور جب طہارت کے بارے میں یقین ہے تو اس قسم کے شکوک کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور دوسروں کو اس کی اطلاع دینا بھی واجب نہیں ہے۔ ...
صرف دھونے یا صفائی کی غرض سے ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ ان کو نگھلنا حرام ہے ؛ اسی طرح بدن کے جس حصے پر انہیں استعمال کیا گیا ہے اسے پاک کرنا واجب ہے ۔ ...
جو انسان بھی شہادتین کا اقرار کرتا ہے مسلمان ہے اور پاک ہے ؛ خواہ اس بات کا علم ہو جائے کہ باطن میں ایمان نہیں رکھتا ؛ مگر یہ کہ وہ کھل کر اپنی مخالفت کا اظہار کرے یا ایسا عمل انجام دے جو انکارِ شہادتین ...
جی ہاں ! البتہ حیض و جنابت جیسے حدث اکبر کی وجہ سے انسان پر دیگر کچھ اور چیزیں بھی حرام ہو جاتی ہیں جن کا ذکر ان کے مقام پر آئے گا۔ ...
واجب غسل کے دوران حدثِ اصغر کے سرزد ہونے سے غسل باطل نہیں ہوتا بلکہ یہ غسل وضو کے بدلے کافی نہیں ہوگا البتہ اگر (اس صورت میں) غسل ترتیبی سے عدول کر کے اسے غسل ارتماسی میں تبدیل کر دیا جائے تو یہ غسل وضو کے بدلے ...
ہر وہ غسل جو اسلامی شریعت میں –واجب یا مستحب کے عنوان- سے وارد نہ ہوا ہو؛ عبادت اور طہارت شمار نہیں ہو گا اور نہ اس کا کوئی شرعی اثر ہو گا ۔ پس اگر انسان کوئی ایسا غسل انجام دے جو شریعت میں - واجب یا ...
جی ہاں ! وضو کے بدلے کافی ہے۔ پس اگر مکلّف سے حدثِ اکبر جیسے جنابت، سرزد ہو جائے تو غسل کافی ہے اور اس کے بعد وضو کی ضرورت نہیں رہتی۔ اسی طرح مستحب غسل بھی وضو سے کفایت کرتا ہے۔ ...
کتّے کے لعاب دہن کی نجاست اور اس کے شکار کی طہارت میں کوئی ربط نہیں ہے اوردونوں میں سے ہر ایک کا خاص حکم ہے۔البتّہ جس حصّے کو کتّے نے اپنے منہ سے پکڑا ہے، اسے پاک کرنا واجب ہے۔ دیگر پاک حیوانات خواہ ان سے ...