مصنوعی دانتوں کو استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر اس پر کوئی رطوبت موجود ہو یا ان کو لگانے کے لیے کسی خاص مادے کا استمال کیا جائے اس کو نگلنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ ...
الف : اگر ان علاقوں میں رات اور دن کے درمیان قدرتی اور حقیقی فرق پاجاتا ہو تو اس صورت میں : ۱: اگر مکلّف آذان صبح سے لیکر آذان مغرب تک روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور روزہ رکھنا اس کے لیے مشقت یا ضرر کا باعث نہیں بنتا ...
جس خاتون کا وضعِ حمل قریب ہو اور روزہ رکھنے سے بچے کو ضرر پہنچتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مد طعام (۷۵۰ گرام) فقیر کو دے اور عذر بر طرف ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا بجا ...
مستحاضہ عورت کا استحاضہ کی تینوں حالتوں (قلیلہ ، متوسطہ اور کثیرہ) میں روزہ رکھنا صحیح ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ استحاضہ کے دوران اپنے وظائف پر عمل کرے ۔ ...
۱) اگر کسی شخص کو نیند کی حالت میں احتلام ہو جائے اور آذان صبح تک بیدار نہ ہو سکے تو اس کا روزہ صحیح ہو گا ۔ ۲) جو شخص احتلام کے دوران جاگ جائے اور اسے یقین ہو کہ اگر سوئے گا تو آذان سے پہلے بیدار نہیں ...
اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا(جان بوجھ کر جماع کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے منی نکالنا) کرے تو اس کو چاہیے کہ مغرب تک روزہ باطل کرنے والی ہر چیز سے پرہیز کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ادا ...
اگر اس شخص کو یقین تھا کہ انزال نہیں ہوگا لیکن اس کے باوجود ایسا ہوجاتا ہے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اپنے روزے کو رجائے قبولیت کی نیت سے مکمل کرے اور اس کے بعد اس دن کی ...
جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہنا ماہ رمضان کے روزے کو باطل کر دیتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ...
اس کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس حالت میں اس نے جتنے روزے رکھے ہیں ان کی قضا بجا لائے لیکن اس پر ان کا کفارہ واجب نہیں ہے ؛ ...
اگر کوئی شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور اس قصد کے ساتھ کہ آذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا،دوبارہ سو جائے جبکہ اپنی عادت کے مطابق ہمیشہ آذان صبح سے پہلے جاگ جاتا ہے یا بیدار ہونے کے لیے الارم وغیرہ کا استعمال کرتا ہے،لیکن ...
جو شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ اذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک بیدار نہ ہو تو ضروری ہے کہ اس دن دیگر روزہ داروں کی مانند امساک ...
اس پر واجب نہیں ہے کہ آذان صبح سے قبل غسل کرے بلکہ اذان کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ۔ ...