استفتائات »
کیا اپنے اختیار سے کعبہ کے گرد دھات سے تیار کردہ نئے پلوں یا بالائی منزلوں پر طواف جائز ہے ؟ جبکہ یہ پل، کعبہ کی سطح کے متوازی ہیں یا اس سے کچھ اوپر ہیں ؟

مسجد الحرام کی بالائی منزلوں-خواہ پہلی منزل ہو یا دوسری- پر اختیاری صورت میں بھی طواف جائز ہے ۔ اگرچہ بہتر ہے کہ مقدور ہونے اور تنگی و مشقت اور بھیڑ نہ ہونے کی صورت میں زمین پر طواف کیا جائے ۔ ...

اگر کوئی شخص لوگوں کے رش یا درد وغیرہ کی وجہ سے طواف کو قطع کرنے پر مجبور ہو جائے تو کیا ضروری ہے کہ طواف کو از سر نو شروع کرے؟

اگر وہ چوتھے چکر سے قبل رش ، گھٹن ، بیماری یا کسی بھی وجہ سے طواف کو قطع کر دے تو اس کا طواف باطل ہو جائے گا اور ضروری ہے کہ دوبارہ شروع سے طواف کا آغاز کرے لیکن اگر وہ چوتھے چکر کے بعد طواف ...

اگر کوئی شخص بہت زیادہ رش کی وجہ سے مقام ابراہیم(ع) کے پیچھے نماز پڑھنے پر قادر نہ ہو تو اس کا حکم کیا ہوگا؟

مکلّف پر مقام ابراہیم (ع) کے پیچھے نماز پڑھنا واجب ہے ۔ اگر مقام ابراہیم (ع) کے پیچھے نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ مقام ابراہیم (ع) سے نزدیک ترین جگہ پر نماز پڑھے ۔ اسی طرح طواف اور نماز کے درمیان ۲۰ منٹ سے زیادہ تاخیر ...

کیا حاجی کے لیے اختیاری یا اضطراری حالت میں ویل چیئرکے ذریعے سعی کرنا جائز ہے ؟

ضرورت کے وقت ویل چیئر یا کسی کی پشت پر سوار ہو کر سعی کرنا جائز ہے ؛ اسی طرح مکلّف اختیاری حالت میں بھی ویل چیئر پر بیٹھ کر سعی کر سکتا ہے بشرطیکہ ویل چیئر کو اپنے ہاتھوں سے چلائے ۔ ...

سعی کی ابتدا اور انتہا میں واجب مسافت کی مقدار کیا ہے؟

سعی میں سات چکر لگانا واجب ہے۔ پہلا چکر کوہ صفا سے شروع ہو گا اور مروہ پر ختم ہوگا جب کہ دوسرا چکر مروہ سے شروع ہوگا اور صفا پر ختم ہو گا۔ اسی طرح واجب ہے کہ سعی کا آغاز کوہ صفا کے شروع ، وسط یا آخر ...

کیا مکہ مکرمہ میں نماز کو مکمل یا قصر کرنے کا حکم باقی شہروں سے الگ ہے ؟ مکہ میں مقیم حاجی کی عرفات اور مزدلفہ کے مقامات پر نماز کا حکم کیا ہو گا ؟

مکہ میں نماز کو پورا یا قصر کرنے کا حکم دیگر شہروں کی مانند ہے ؛ البتہ حاجی مسجد الحرام میں نماز کو مکمل یا قصر کرنے میں مخیّر ہے لیکن اگر مکہ مکرمہ میں دس دن تک قیام کرتا ہے تو نماز پوری پڑھے گا بصورت دیگر نماز کو ...

اکثر اوقات ماہ ذی الحجہ کے چاند اور وقوف عرفات کے بارے میں اختلا ف پایا جاتا ہے کیا اس صورت میں حکومتی اعلان پر عمل کرنا جائز ہے ؟

حج ایک اجتماعی عبادت ہے اور اس کے اہداف میں سے ایک ہدف یہ ہے کہ حج کے بارے میں مسلمانوں کے درمیان اختلاف نظر نہیں ہونا چاہیے پس چاند کے ثابت ہونے اور وقوف عرفات کے وقت کے تعین میں حکومتی اعلان کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے اگرچہ ...

کیا لوگوں کے رش کے خوف سے حج کےاعمال مثلا طواف ، نماز ، سعی اور طواف النساء کو وقوف عرفات و مزدلفہ سے پہلے انجام دینا جائز ہے ؟

حج تمتع کے دوران اختیاری حالت میں طواف اور سعی وغیرہ کو وقوف عرفات اور مزدلفہ سے قبل انجام دینا جائز نہیں ہے ؛ لیکن حج مفردہ میں اور ان افراد کے لیے جو ان اعمال کو مقدم نہ کرنے کی صورت میں حرج کا شکار ہو سکتے ہیں ...

سعودی حکومت کی جانب سے کوہِ عرفات کی حدود معین کی گئی ہیں کیا حاجی پر ان حدود کی باپندی کرنا لازمی ہے ؟

حاجی کے لیے مقامی حکومت کی جانب سے مقام عرفات کی شناسائی کے لیے معین کردہ نشانیوں اور علامتوں کی پابندی کرنا واجب ہے ؛ لیکن اگر اجتہاد یا تقلید کے ذریعے اس کو ان علامتوں کے غلط ہونے کا علم ہوجائے تو اس صوت میں ان علامتوں پر توجہ ...

جو شخص نویں ذی الحجہ کے دن زوال سے لیکر غروب آفتاب تک عرفات میں قیام نہیں کر سکتا اس کا حکم کیا ہوگا ؟

جو شخص نویں ذی الحجہ کے دن زوال سے لیکر غروب آفتاب تک اختیاری قیام نہ کر سکتا ہو تو وہ نویں ذی الحجہ کے دن غروب آفتاب سے لیکر اگلے دن طلوع فجر تک اضطراری قیام کر سکتا ہے اور اس کا حج بھی صحیح ہو گا لیکن ...