استفتائات »
کیا ماہ رمضان کے دوران مصنوعی دانتوں کے استعمال سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟

  مصنوعی دانتوں کو  استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر اس پر کوئی رطوبت موجود ہو یا ان کو لگانے کے لیے کسی خاص مادے کا استمال کیا جائے اس کو نگلنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ ...

اسکینڈی نیویائی ممالک میں جہاں دن اور رات چھ چھ ماہ کے ہوتے ہیں، نماز اور روزہ کا وقت کس طرح مشخص کیا جائے گا؟ درحالنکہ  وہاں آذان صبح ۳:۳۰ یا اس بھی کم وقت پر ہوتی ہے اور آذان مغرب رات ۱۱:۳۰ پر ہوتی ہے ؟

الف : اگر ان علاقوں میں رات اور دن کے درمیان قدرتی اور حقیقی فرق پاجاتا ہو تو اس صورت میں : ۱: اگر مکلّف آذان صبح سے لیکر آذان مغرب تک روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور روزہ رکھنا اس کے لیے مشقت یا ضرر کا باعث نہیں بنتا ...

اگر حاملہ عورت کا روزہ رکھنا بچے کے لیے نقصان دہ ہو تو کیا وہ روزہ ترک کر سکتی ہے ؟

جس خاتون کا وضعِ حمل قریب ہو اور روزہ رکھنے سے بچے کو ضرر پہنچتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مد طعام (۷۵۰ گرام)  فقیر کو  دے اور عذر بر طرف ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا بجا ...

کیا عورت  کا  استحاضہ (قلیلہ ، متوسطہ  اور کثیرہ )  کی حالت میں روز رکھنا جائز ہے ؟

مستحاضہ عورت کا استحاضہ کی تینوں حالتوں (قلیلہ ، متوسطہ اور کثیرہ) میں روزہ رکھنا صحیح  ہے مگر اس شرط  کے ساتھ  کہ وہ استحاضہ کے دوران اپنے وظائف پر عمل کرے ۔ ...

۱)اگر کسی شخص کو نیند کی حالت میں احتلام ہو جائے اور آذان صبح تک اس کی آنکھ نہ کھلے تو اس کے روزہ کا حکم کیا ہو گا ؟ اسی طرح اس شخص کے روزہ کا حکم کیا ہوگا جس کی دورانِ احتلام آنکھ کھل جائے اور بغیر غسل کے دوبارہ سو جائے اور آذان صبح تک بیدار نہ ہو ؟

۱)  اگر کسی شخص کو نیند کی حالت میں احتلام ہو جائے اور آذان صبح تک بیدار نہ ہو سکے تو اس کا روزہ صحیح ہو گا ۔ ۲) جو شخص احتلام کے دوران جاگ جائے اور اسے یقین ہو کہ اگر سوئے گا تو آذان سے پہلے بیدار نہیں ...

جو شخص ماہ رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا کرے اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ؟

اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا(جان بوجھ کر جماع کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے منی نکالنا) کرے تو اس کو چاہیے کہ مغرب تک روزہ باطل کرنے والی ہر چیز سے پرہیز کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ادا ...

اس شخص کے روزہ کا حکم کیا ہے جس کا غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے ہوئے انزال ہو جائے درحالنکہ اس کو یقین تھا کہ ایسا نہیں ہو گا ؟

اگر اس شخص کو یقین تھا کہ انزال نہیں ہوگا لیکن اس کے باوجود ایسا ہوجاتا ہے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اپنے روزے کو رجائے قبولیت کی نیت سے مکمل کرے اور اس کے بعد اس دن کی ...

جو شخص جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہتا ہے کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جان بوجھ کر جنابت کی حالت میں باقی رہنا ماہ رمضان کے روزے کو باطل کر دیتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ...

اگر مجنب شخص غسل کرنا بھول جائے اور روزہ رکھ لے تو اس کے روزہ کا حکم کیا ہے ؟

اس کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس حالت میں اس نے جتنے روزے رکھے ہیں ان کی قضا بجا لائے لیکن اس پر ان کا کفارہ واجب نہیں ہے ؛ ...

اگر کوئی مجنب شخص غسل کے ارادے سے  سو جائے اور سورج نکلنے کے بعد بیدار ہو  تو کیا اس کا حکم بھی جان بوجھ کر سونے والے شخص کی مانند ہوگا ؟

اگر کوئی شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور اس قصد کے  ساتھ کہ آذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا،دوبارہ سو جائے جبکہ اپنی عادت کے مطابق ہمیشہ آذان صبح سے پہلے جاگ جاتا ہے یا بیدار ہونے کے لیے الارم وغیرہ کا استعمال کرتا ہے،لیکن ...

جو شخص رات کو مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک سوتا رہے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جو شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ  اذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک بیدار نہ ہو تو ضروری ہے کہ اس دن دیگر روزہ داروں کی مانند  امساک ...

اگر کوئی شخص آذان صبح سے قبل میت کو مس کرلے تو کیا اس پر اسی وقت غسل کرنا واجب ہے ؟

اس پر واجب نہیں ہے کہ آذان صبح سے قبل غسل کرے  بلکہ اذان کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ۔ ...