اگر کوئی شخص ماہ رمضان کے دوران منی خارج کرنے کا قصد کیے بغیر اپنی بیوی کے ساتھ خوش فعلی کرے اور اسے اطمئنان ہو کہ انزال نہیں ہو گا لیکن اس دوران اس کی منی خارج ہو جائے تو احتیاط واجب کی بنا پر اس روزہ کی قضا کرے ۔ ...
شوہر کو اجازت نہیں ہے کہ رات کے آخری لمحات میں کہ جب آذان صبح سے قبل، غسل کرنے کا وقت باقی نہ ہو، اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرے ۔ اب اگر وہ ان آخری لمحات میں نزدیکی کر لے؛ خواہ جان بوجھ کر کرے یاغلطی سے، تو ...
تربت امام حسین (ع) پر سجدہ کرنا مستحب موکد ہے اور اس کے بارے میں روایات شریفہ بھی موجود ہیں ۔ شیخ صدوق(رہ) سے روایت ہے کہ امام صادق(ع) نے فرمایا : قبر امام حسین(ع) کی خاک پر سجدہ سات زمینوں کو روشن کر دیتا ہے اور ...
اگر عرف میں اسے ایک اضافی تِہ شمار کیا جاتا ہو اور یہ جلد کے خاک تک پہنچنے سے مانع ہو تو اس پر سجدہ کرنا جائز نہیں ہے۔ اس چیز سے مطلع ہونے کے لیے سجدہ گاہ کو تھوڑا سا کھرچا جائے؛ اگر اس کی شکل چکنی ...
نمازی پر واجب ہے کہ پیشانی کا کچھ حصہ زمین پر اس طرح رکھے کہ عرف میں اس کو سجدہ کہا جائے ۔ زمین سے حاصل ہونے والی ہر چیز پر سجدہ صحیح ہے ۔ جیسے بلڈنگ میٹیریل از قبیل چونا ، اینٹ ، سیمنٹ اور جو ...
اگر آس پاس کوئی ایسی چیز مل جائے جس پر سجدہ صحیح ہو تو اس پر سجدہ کرے اور نماز توڑنا جائز نہیں ہے۔ بصورت دیگر اگر نماز کا وقت باقی ہو خواہ ایک رکعت جتنا ہی کیوں نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز کو توڑ کر ...
اگر کوئی شخص کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو تو ضروری ہے کہ ہر ممکنہ حد تک سجدے کیلئے جھکے اور وہ مقام سجدہ کو (زمین) سے اس قدر بلند کر سکتا ہے کہ سجدہ ہو جائے اور واجب ہے کہ باقی اعضائے سجدہ اپنی جگہ(زمین) پر ہوں۔ ...
اگر قضا نمازیں ایک ہی دن سے مربوط ہوں تو ان کے درمیان ترتیب کی رعایت کرنا واجب ہے۔ پس اگر ایک دن کی مغرب و عشا کی نمازیں قضا ہو گئی ہوں تو ضروری ہے کہ پہلے نماز مغرب اور اس کے بعد نماز عشا کی قضا ...
جی ہاں ! جس مکلف کے ذمہ واجب نمازوں کی قضا ہو اس کے لیے نافلہ نمازیں پڑھنا جائز ہے ۔ ...
باپ کی وفات کے وقت جو بیٹا بڑا ہو اس پر واجب ہے کہ (باپ کے پابندِ صوم و صلاۃ ہونے کی صورت میں)باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا کرے خواہ پیدائش کے لحاظ سے وہ بڑا بیٹا شمار نہ ہوتا ہو ۔ ...
آپ یہ نماز، قضا شدہ نماز کی طرح ادا کریں؛ پس اگر وہ جہری نمازوں میں سے ہے تو ضروری ہے کہ اس کی قضا میں بلند آواز سے قرائت کی جائے اور اگر اخفاتی نمازوں میں سے ہے تو اس کی قضا میں بھی آہستہ قرائت کرنا ضروری ہے۔ ...
سب سے پہلے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگیں اور خلوص دل کے ساتھ توبہ کریں کہ ماضی کی ڈگر پر دوبارہ کبھی نہیں چلیں گے ۔ آپ پر لازم ہے کہ گزشتہ تمام واجبات کہ جن کی قضا واجب ہے؛ کی قضا بجا لائیں۔ اگر آپ ...