حج تمتع ، عمرہ تمتع ، حج افراد اور عمرہ مفردہ میں احرام نیت ، لباس احرام کو زیب تن کرنے اور تلبیہ(لبیک کہنے) کے ساتھ متحقق ہوتا ہے لیکن حج قران میں تلبیہ ، اشعار(جانور پر علامت لگانا) یا تقلید (جانور کے گلے میں کوئی چیز لٹکانا) میں ...
اس کو ان جگہوں سے احرام باندھنا چاہیے جن کو شارع مقدس اسلام نے معین کیا ہے ان مقررہ مقامات سے بغیر احرام باندھے عبور کرنا یا ان سے قبل احرام باندھنا جائز نہیں ہے ۔ میقات مندرجہ ذیل ہیں : ۱: "مسجد شجرہ" جو مدینہ کے قریب "ذی الحلیفہ" کے ...
طواف میں حدث اصغر اور اکبر سے پاک ہونا شرط ہے اور اگر بغیر طہارت کے طواف کیا جائے تو خواہ عمدا ہو یا سہوا یا پھر لا علمی کی وجہ سے طواف باطل ہو جائے گا اسی طرح اگر وضو یا غسل کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے ...
جدہ سے احرام باندھنا صحیح نہیں ہے اور اس صورت میں مندرجہ ذیل تین طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے : ۱) کسی بھی میقات یا اس کے محازی مقام پر جا کر احرام باندھے ۲) اپنے شہر یا سفر کے دوران نذر کرے کہ کسی ایک میقات پر ...
مُحرم پر جان بوجھ کر خوشبودار اور معطر چیزوں مثلا زعفران ، عود ، مشک ، عنبر وغیرہ اور ہر وہ چیز جس کو خوشبو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، اسی طرح تمام مشہور خوشبوجات اور بخارات کا استعمال کرنا حرام ہے ۔ محرم کے لیے جائز ...
اگر صابن اور ٹوتھ پیسٹ کی خوشبو اس قسم کی ہو کہ استعمال کے بعد ختم نہ ہوتی ہو اور اسے سونگھنا ناگزیر ہو تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے ۔ ...
خوشبو جس کا استعمال مُحرم پر حرام ہے، ہر اس چیز کو شامل ہے جسے عام طور پر خوشبو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے خواہ اس کا تعلق سونگھی جانے والی اشیا سے ہو یا کھائی جانے والی سے یا کسی اور سے۔ لیکن جوس اور اس سے ...
سائے کے حرام ہونے سے مراد یہ ہے کہ عمارتوں کو عبور کرتے وقت دن کے سائے میں چلا جائے یا سایہ دار ذرائع آمد و رفت جیسے چھت دار گاڑیوں کے سائے تلے سفر کیا جائے۔ البتہ رات کے وقت چھت تلے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے اور ...
اگر سائے سے باہر نکلنا ان کے بس میں نہ ہو تو کفارہ واجب نہیں ہو گا لیکن اگر ان کے بس میں ہو تو بلا ضرر سائے سے باہر نکلنا ضروری ہے۔ اگر یہ کام نہ کیا تو ان پر کفارہ واجب ہو جائے گا ۔ ...
ہمارے نزدیک ذکر شدہ مقدار سے زیادہ فاصلے پر بھی طواف کرنا کفایت کرتا ہے اور کعبہ کے گرد طواف کا معیار عرف عام ہے اگرچہ مقام(ابراہیم) سے باہر ہی کیوں نہ ہو ؛ لیکن اگر دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث نہ ہو تو طواف کو ان ...
مسجد الحرام کی بالائی منزلوں-خواہ پہلی منزل ہو یا دوسری- پر اختیاری صورت میں بھی طواف جائز ہے ۔ اگرچہ بہتر ہے کہ مقدور ہونے اور تنگی و مشقت اور بھیڑ نہ ہونے کی صورت میں زمین پر طواف کیا جائے ۔ ...
اگر وہ چوتھے چکر سے قبل رش ، گھٹن ، بیماری یا کسی بھی وجہ سے طواف کو قطع کر دے تو اس کا طواف باطل ہو جائے گا اور ضروری ہے کہ دوبارہ شروع سے طواف کا آغاز کرے لیکن اگر وہ چوتھے چکر کے بعد طواف ...