اگر اس کو حلق یا تقصیر کے بعد خود ذبح میں شک ہو جائے تو اس شک کی پرواہ نہیں کرے گا لیکن اگر حلق یا تقصیر سے پہلے شک ہو جائے تو واجب ہے کہ دوبارہ قربانی کرے ۔ لیکن اگر اس کو قربانی کے لیے کوئی جانور نہ ملے ...
واجب ہے کہ منی میں دسویں ذی الحجہ کے روز قربانی کی جائے جبکہ رات کو قربانی کرنا جائز نہیں ہے اگرچہ کہ قربانی کو گیارھویں ذی الحجہ تک ملتوی کیوں نہ کرنا پڑے لیکن ضروری ہے کہ قربانی دن کے وقت کی جائے ۔ لیکن اگر کسی کو خوف ہو ...
اگر حاجی کو ذبح کے لیے کوئی جانور نہ ملے یا وہ اس کو خریدنے پر قدرت نہ رکھتا تو واجب ہے کہ اس کے بدلے دس دن روزے رکھے ، ان میں سے تین دن ایامِ حج - ساتویں ، آٹھویں اور نویں ذی الحجہ- کے دوران رکھے گا ...
اعتکاف ایک مستحب عبادت ہے جو کبھی نذر وغیرہ کی وجہ سے واجب ہو جاتی ہے پس معتکف اعتکاف کوچھوڑ کر مسجد سے خارج ہو سکتا ہے لیکن بعض حالات میں اس کی اجازت نہیں ہے : اول : اگر اعتکاف نذر وغیرہ کی وجہ سے بعض معینہ ایام میں اس ...
یہاں چند صورتیں ہوں گی : ۱) اگر مستحب کی نیت سے اعتکاف کا آغاز کرتا ہے اور دوسرے دن ظہر سے قبل اس کو باطل کر دیتا ہے تو اس صورت میں دوبارہ اعتکاف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ۲) اگر مستحب کی نیت سے اعتکاف کا آغاز کرتا ہے اور دوسرے دن ...
معین مقدار میں چاند کے اپنے محاق سے نکلنے کو ثابت کرنے کے لیے ٹیلیسکوپ اور اس جیسے جدید آلات کا سہارا لیا جاسکتا ہے اگرچہ کہ اس وقت اس کا صرف آنکھ کے ذریعے نظر آنا ممکن نہیں ہوتا ۔ محاق قمری سے مراد وہ حالت ہے جب چاند سورج ...
جس طرح روزہ کی ابتدا میں نیت کرنا واجب ہے اسی طرح نیت کو جاری رکھنا بھی واجب ہے ؛ پس اگر کوئی شخص روزہ کھولنے کی نیت کرے یا روزے کو جاری رکھنے میں تردد کا شکار ہو جائے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا ، اس ...
اگر کسی ملک میں چاند نظر آ جائے یا اگر ماہر فلکیات کے قول کی بنیاد پر چاند کے نظر آنے کے امکانات ہوں تو وہ تمام ممالک جن کا افق اس ملک کے ساتھ مشترک ہے ان کے لیے اس ملک میں چاند کا نظر آنا کفایت کرتا ہے ...
اگر جامد چیز سے حقنہ لیا جائے تو روزہ صحیح ہے لیکن اگر مائع ہو تو روزہ کو باطل کر دیتا ہے ۔ ...
اگر اسپرے میں اکسیجن کے علاوہ دوسرا کوئی مادہ بھی موجود ہو تو اس کا استعمال روزے کو باطل کر دیتا ہے بصورت دیگر اس کا استمال صحیح ہے ۔ ...
نہیں ! ٹوتھ پیسٹ کا استعمال روزے کو باطل نہیں کرتا بشرطیکہ استعمال کرتے وقت اس کے اجزا یا پانی کو نگل نہ لیا جائے ۔ ...