ازدواجی زندگی کی بنیاد میاں بیوی کی باہمی رضامندی اور ان کے درمیان عشق و محبت پر استوار ہے اور یہ ایک خاندان کی تشکیل اور عائلی زندگی کو مضبوط بنانے کا بہترین راستہ ہے ۔ بصورت دیگر زندگی کی بنیادیں متزلزل ہو جاتی ہیں اور کبھی پوری ...
اس میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر اس کو علت بتا دیتے تو شاید یہ چیز اس کی ہدایت اوراس کے دین پر عمل پیرا ہونے کا باعث بن سکتی تھی ۔ ...
جو شخص مستطیع ہونے کے بعد حج بجا نہ لائے اس نے حرام کا ارتکاب کیا ہے اور اس پر واجب ہے کہ آئندہ سال حج ادا کرے اور اس وقت تک اپنے مال کی حفاظت بھی کرے اور اگر اس دوران وہ اس مال کو خرچ دیتا ہے ...
مکلّف پر حج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قرضہ لینا واجب نہیں ہے خواہ وہ اسے واپس کرنے کی قدرت رکھتا ہو ۔ البتہ اگر وہ قرض لے لیتا ہے اور اس کو واپس کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے تو اس پر حج واجب ہو جائے گا لیکن ...
اگر کسی کے پاس حج کے اخراجات کے لیے رقم موجود ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسکے ذمہ لوگوں کا قرض بھی ہو تو یہاں چند صورتیں ہوں گی : اول : اگر حج کے اخراجات کے ساتھ ساتھ قرض واپس کرنے کی طاقت بھی رکھتا ...
اگر بیوی حج کی استطاعت رکھتی ہے تو اس کو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر شوہر کی مرضی کے بغیر حج کے لیے جائے تو اس کو ناشزہ (نافرمان) شمار نہیں کیا جائے گا ۔ اسی طرح اگر سفر کے دوران اس کو کسی قسم ...
جو شخص حج کی استطاعت رکھتا ہو اس پر حج کے مقدمات فراہم کرنا واجب ہے البتہ اگر مقدمات فراہم کرنا اس کے لیے ممکن نہ ہو تو اس کو مستطیع شمار نہیں کیا جائے گا ۔ ...
بچے کے حج کے صحیح ہونے میں ولی کی اجازت شرط نہیں ہے ؛ لیکن ولی کے حقوق کی رعایت کرنا لازمی ہے یعنی اگر حج کا سفر ولی کے لیے آزار و اذیت کا باعث بنے تو جائز نہیں ہے ۔ ...
نابالغ بچے پر حج کرنا واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ حج کرتا ہے تو اس کا یہ حج مستحب حج شمار ہوگا اور واجب حج سے کفایت نہیں کرے گا ۔ بچے کے حج کے اخراجات ولی کے ذمہ ہیں ؛ البتہ اگر حج کے دوران بچے کے لیے کسی ...
اگر بچے سے ایسا فعل ہوجائے جس سے کفارہ واجب ہو جاتا ہے تو اس پر کفارہ دینا واجب نہیں ہے کیونکہ ابھی تک وہ سن تکلیف تک نہیں پہنچا لیکن قربانی کا خرچہ اس کے ولی کے ذمہ ہوگا ۔ ...
مکلف پر واجب ہے کہ جب اس کے پاس حج کی استطاعت ہو اور دیگر شرائط بھی پوری ہوں تو اسی سال حج کا فریضہ ادا کرے اگر وہ جان بوجھ کر حج ادا نہیں کرتا تو اس نے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے ؛ لیکن اگر وہ ...
ادارہ حج یا کاروانوں کو ادا کی جانے والی پیشگی رقم پر خمس واجب نہیں ہوتا خواہ کئی سال گزر جائیں ؛ کیونکہ یہ ان اخراجات میں سے ہے جس پر خمس کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہی حکم اس سے حاصل ہونے والی منفعت کا بھی ہے ۔ ...